افغان صدر کی طالبان کو امن کی پیشکش پاکستان سے ماضی بھلا کر مذاکرات کی خواہش سوالیہ نشان ہے: حامد موسوی
اسلام آباد (پ ر) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ افغان صدر کی جانب سے تحریک طالبان کو امن او رکابل میں دفتر کھولنے کی پیشکش جبکہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں نیک تمنائوں، ماضی کو فراموش کر کے نئے باب کا آغاز کے لیے مذاکرات کی خواہش کے پس پردہ پوشیدہ راز ایک سوالیہ نشان؟ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا۔ 75 ہزار سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے لہٰذا دنیا کو پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار تسلیم کرنا چاہیے۔