معاشی ترقی کے لیے ملکی وسائل پر انحصارکرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے: میاں مقصود
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔قوم کو کسی قسم کاریلیف میسر نہیں۔معاشی ترقی کے لیے ملکی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔ حکمرانوں نے قوم پر قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے لیے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی بجائے بڑے مگر مچھوں کے گرد گھیراتنگ کرنا ہوگا۔