ڈان لیکس رپورٹ عام کرنے بارے رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے اعتراضات برقرار‘ اپیل خارج
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈان لیکس رپورٹ عام کرنے کے حوالے سے دائر اپیل کی ان چیمبر سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے چیمبر اپیل بھی خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے برگیڈ یئر ریٹائرڈ محمد اربی کی ڈان لیکس رپورٹ عام کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل سردار محمد غازی ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دیئے تاہم فاضل عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے، چیمبر اپیل بھی خارج کر دی۔