حضرت ابوبکر صدیقؓ کی زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے: ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدناصدیق اکبرؓ کی زندگی ہمارے لیے مشعل رہ ہے۔خلیفہ رسول ؓکی تعلیمات اوراحکامات پر عمل پیرا ہوکرہی ہم مشکلات نجات پاک سکتے ہیں۔حضرت ابوبکر صدیق نبی کریم کے تربیت یافتہ تھے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ ؓنے بھی ہمیشہ انسانوں سے محبت اور پیار کا درس دیا۔ آپؓ نے کبھی بھی بت پرستی نہیں کی آپ کفر و شرک کی نجاست سے ہمیشہ محفوظ رہے ۔ آپ ؓسیرت رسول عربی کا مکمل نمونہ تھے۔ سیدنا صدیق اکبر اپنی قوم میں محبوب ترین شخص تھے عقل و فہم صحیح رائے حلم و بردباری میں آپ کا ایک منفرد مقام تھا۔