پیپلز پارٹی نے لیگی قیادت کیساتھ رابطوں کی خبروں کی بے بنیاد قرار دیدیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ رابطوں کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پی پی پی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی رابطہ ہوا اور نہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے میاں شہباز شریف کے رابطوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا نون لیگ کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کیلئے جو مدبرانہ سوچ چاہیے شہباز شریف اس سے عاری ہیں۔ نون لیگ ، میاں نواز شریف اور شہباز شریف ناقابل اعتبار ہیں۔