وزیراعظم اور نثار کا آمنا سامنا سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے آئیں گے؟
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان سے آمنا سامنا ہو گیا جس پر وزیراعظم نے چودھری نثار علی خان سے استفسار کیا کہ کیا وہ کل سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے آ رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں آؤں گا‘‘۔ وزیراعظم اور چودھری نثار علی خان نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کا حال احوال بھی پوچھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے بارے میں کچھ باتیں سننے کو مل رہی ہیں جس کے جواب میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میرے علم میں نہیں میں نے تو ابھی کچھ نہیں کیا۔