میاں نواز شریف ہر میدان میں سرخرو ہونگے‘ ملک ابرار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں انہیں کوئی ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتا نواز شریف کی بنائی ہوئی پالیسی چلے گی حکومت کسی کے سامنے بے بس نہیں ہوئی نیب کی کارروائی کرنا اپنی جگہ درست مگر قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بات کی کہ ایک شخص کے لئے ایک قانون جبکہ دوسرے کے لئے الگ قانون ہے۔ قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے۔ مسلم لیگ نے کوئی کرپشن کی ہے اور نہ ہی ان کے دامن پر کوئی داغ ہے نیب کو نہ ماضی میں مسلم یگ قیاددت کے خلاف کچھ مل سکا اور نہ ہی مستقبل میں کچھ حاصل ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہر میدان میں سرخرو ہو کر نکلیں گے۔