امریکہ کا چین میں کاروباری ماحول کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری
بیجنگ ( آن لائن ) جنوبی چین میں امریکی چیمبر آف کامرس نے چین میں کاروباری ماحول کے حوالے سے وائٹ پیپر2018ء جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ پیپر میں جنوبی چین کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے مرتب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین عالمی سرمایہ کاری کے پسندیدہ ملکوں میں شامل ہے اور کوانگ ڑو چین میں سرمایہ کاروں کا سرفہرست اور پسندیدہ شہر ہے۔ وائٹ پیپر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی جی ڈی پی اور روزگار میں غیرملکی صنعتی و کاروباری اداروں کی خدمات کی شرح بالترتیب 33 اور 27 فیصد بنتی ہے۔