بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود سے جنرل زبیر محمود کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم ِ صمیم کو سراہا اوربحرِ ہند میں قانون کی بالادستی اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کے ضمن میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کی تعریف کی۔