فراڈ ، رشوت خوری کاالزام ، اسرائیلی وزیراعظم سے آٹھویں بار پوچھ گچھ
مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن)اسرائیلی پولیس نے فراڈ اور رشوت خوری کے الزامات میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ان کے گھر پر آٹھویں بار پوچھ گچھ کی۔تاہم پولیس کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے اسی وقت تل ابیب کے قریب نیشنل فراڈ اسکواڈ ہیڈکوارٹرز میں نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک سابق ساتھی اور ایک تاجر پہلے ہی مشتبہ فراڈ میں نیتن یاہو کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار ہیں۔