امید ہے مذاکرات سے افغان جنگ ختم ہو گی: امریکی حکام
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی حکام کو امید ہے افغان جنگ مذاکرات سے ختم ہو جائے گی اب بھی بہت کچھ غلط ہو سکتا ہے۔ ہم افغان فوج کی حمایت جاری رکھیں گے اور شدت پسندوں کو اس وقت تک نشانہ بنایا جائے گا۔ جب تک وہ مذاکرات نہیں کرتے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نے کہا امریکہ اس بات پر خوش ہے کہ اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش میں کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھیں۔ امید ہے القاعدہ کی طرح طالبان میں اختلافات پیدا ہوں گے ہم اس بات پر بھی خوش ہیں کابل کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے پاکستان پر کوئی تنقید نہیں کی۔