مرتے دم تک زلمی کے ساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا : سیمی کا پشتو میں ٹویٹ
شارجہ( نمائندہ سپورٹس) پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی پشتو زبان کے بھی فین نکلے۔ پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آج میں دل سے کھیلا اس لیے کہ میرا دل پشاور زلمی کیساتھ ہے۔ زندگی اور موت بھی ایک ہے اور مرتے دم تک پشاور زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا۔ اس سے قبل بھی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشتو زبان میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے ٹویٹس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان سیکھی اور بقول ان کے اب وہ اچھی خاصی پشتو سیکھ چکے ہیں، جس کا اظہار وہ ٹوئٹر پر بھی اکثر اوقات کرتے رہتے ہیں۔