ناصر جمشید نے پی سی بی چارج شیٹ کا جواب دے دیا
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ناصر جمشید نے پی سی بی کی چارج شیٹ کا جواب دے دیا ، ناصر جمشید کا جواب ایک صفحہ پر مشتمل ہے ذرائع کے مطابق ناصر جمشید نے جواب میں کہا کہ سپاٹ فکسنگ ٹربیونل کا سامنا کر چکا ہوں ، سال کی پابندی عائد ہے ناصر جمشید پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی سات شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے ناصر جمشید نے پی سی بی سے الزامات واپس لینے کی درخواست کر دی۔