مختصر خبریں
٭کینیا: الشباب کا پولیس کیمپ پر حملہ‘ 5اہلکار ہلاک ٭امریکی شاپنگ مراکز نے اسلحہ کی فروخت پر نئی پابندیاں عائد کردیں ٭روسی صدر پیوٹن نے نئی سرد جنگ کے امکان کو مسترد کردیا٭بیجنگ: چینی صدر کی ٹونگا کے بادشاہ تو پوششم سے ملاقات‘ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ٭ایران کا شامی دارالحکومت دمشق میں ایک اور اسلامی کالج کے قیام کا اعلان ٭جنوبی کوریا کے صدر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال٭شام کے مسئلے کا حل فریقین کی دلچسپی اور تعاون میں مضمر ہے: روسی صدر ٭فرانس: پرتشدد تصاویر کی تقسیم پر میرین لی پین کیخلاف کارروائی شروع٭کاتالونیا کی تین علیحدگی پسند سیاسی جماعتوں نے آزادی ریفرنڈم کو تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔