پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ، شینز ا اکرم
شارجہ (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے مینٹور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز سے بڑھ کر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا بڑی بات ہے۔ شنیرا اکرم ملتان سلطانز کو سپورٹ کرنے شارجہ میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہوتی ہے، اسی لیے اپنی نئی فیملی کو سپورٹ کرنے آئیہوں اور نئی ٹیم، نئے کوچ سب ہی لیگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔