ڈائریکٹر گلڈ آف پاکستان کی بھارتی تنظیم کی پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مذمت
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹرگلڈآف پاکستان نے بھارتی پروڈیوسرزکی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیاسنے اپمپلائزکی طرف سے پاکستانی فنکاروں اورہنرمندوں پر پابندی عائد کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹرگلڈآف پاکستان کی کورکمیٹی کااجلاس ہواجس میںندیم بیگ،امین اقبال،سرمدکھوسٹ،محسن مرزا،اسدملک،وجاہت رئوف،اسماعیل جیلانی، احسن طالش،مصباح خالداوردیگرارکان نے شرکت کی۔انہوںنے قراردادپاس کی جس میں کہا گیا کہ پاکستانی سینماگھروں میں بالی وڈفلموںکی نمائش فوری طورپربندکی جائے۔ بھارتی ٹی وی ڈراموں پرپابندی عائدکی جائے اوربھارتی فنکاروں پرمشتمل کمرشل بھی بندکیے جائیںگے۔ ارکان کاکہناتھاکہ جوپاکستانی فنکارچھپ کربھارت کیلئے کام کررہے ہیںانہیںبھی سوچناچاہیے کراگرعزت سے وہاں کام ملتاہے توضرورکریںلیکن اس طرح ملک اورپاکستانی فنکاروں کو بدنام نہ کیاجائے۔