جنرل زبیر محمود حیات کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
لاہور (خبر نگار)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ ا±مور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جے سی ایس سی نے سمندر میں قانون کی بالادستی اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔
جنرل زبیر/ ملاقات