الیکشن کمشن نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن بلوچستان اسمبلی منظور کاکڑ کو نااہل قراردیدیا
کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن بلوچستان اسمبلی منظور احمد کاکڑ کو نااہل قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 6 کوئٹہ 6 کی سیٹ کو خالی قرار دیدےا۔سابق رکن اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے گذشتہ ماہ وزیراعلی میر قدوس بزنجو کے انتخاب میں پارٹی امیدوار کی بجائے پارٹی مخالف امیدوار کو ووٹ دیا تھا اور بعد ازاں نئی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر ریونیو حلف اٹھایا جس کے خلاف پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔ الیکشن کمشن نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے منظوراحمدکاکڑ کو ان کی سیٹ سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نشست کو خالی قرار دیدیا۔
نااہل قرار