سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے امریکہ کا 3روزہ دورہ کرینگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے 6تا 8 مارچ امریکہ کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔ تہمینہ جنجوعہ 6 مارچ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گی، سیکرٹری خارجہ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کی ڈائریکٹر لیزا کرٹس نے دورے کی دعوت دی، سیکرٹری خارجہ امریکی پالیسی ساز اداروں اور تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات کریں گی۔ لیزاکرٹس نے بھی 26 فروری کوپاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سیکرٹری خارجہ