35 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، مزاحمت پر تشدد سے دکاندار زخمی
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا جبکہ مزاحمت پر دکاندار کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔ گلشن راوی فردوس کالونی میں طاہر کے سٹور مےں دو ڈاکوﺅں نے گھس کر ایک لاکھ 17 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ اس دوران ڈاکوو¿ں نے مزاحمت پر طاہر کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ہے۔ ڈاکوﺅں نے ریس کو رس میں امین کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر6لا کھ، ہےئر میں سرفراز کے گھر سے4لا کھ، شالیمار میں فرید کے گھرسے 3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامانí قائد اعظم انڈسٹریل سٹےٹ میں حامد سے5 لاکھ 25ہزار، ماڈل ٹاﺅن میں عارف سے ساڑھے4 لاکھ، نواب ٹاﺅن میں علی حمزہ سے سوا لاکھ اور موٹرسائیکل،شاہدرہ میں عمران بٹ سے 95ہزار اور موٹرسائیکل،ماڈل ٹاﺅن میں بینک کی اے ٹی ایم کے باہر ناکہ لگا کر عادل سے 72ہزار جبکہ شہزاد سے 60ہزار، باغبانپورہ میں سخاوت سے 27ہزار اور موٹر سائیکل،لٹن روڈ میں ساجد سے 45ہزار اور موبائل، قلعہ گجر سنگھ میں سیف سے 35ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے ہربنس پو رہ میں سیف اللہ کے گھر سے 11لاکھ کی نقدی، زیورات اور دےگر سامان چوری کرلےا۔ چوروں نے ہر بنس پورہ سے منیر، مزنگ سے عباس کی گاڑیاں جبکہ راوی روڈ سے عبداللہ، شمالی چھاﺅنی سے امتیاز، ستوکتلہ سے ذوالقرنین،جوہرٹاﺅن سے ہارون، سبزہ زار سے احمد، ساندہ سے زاہد، پرانی انارکلی سے عامرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لےں۔
ڈاکے