سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 64ارب 35 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 230.10 پوائنٹس کے اضافے سے 43740.49 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں64 ارب 35 کروڑ 48 لاکھ 78 ہزار83 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں 68 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار293 روپے کی مندی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں ایک کروڑ 79 لاکھ 83 ہزار680 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میںمثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43600اور 43700 پوائنٹس کی دوبالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 230.10 پوائنٹس کے اضافے سے 43740.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی125.13 پوائنٹس کی تیزی سے 22059.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 214.65 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں414.66 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیربرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 41.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17056.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ99 لاکھ 30 ہزار650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم9 ارب64 کروڑ77 لاکھ 46 ہزار870 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 45 ارب 90 کروڑ61 لاکھ 48 ہزار883 روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 10 ارب 26 کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار966 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،20 کمپنی کے حصص کی قیمت میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ3 لاکھ 15 ہزار476 حصص کا کاروبار ہوا۔