پاکستان اشرف غنی کے امن اقدامات کا حامی ہے‘ خواجہ آصف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ افغانستان کے مسائل خودافغانوں کی سربراہی میں بہترطریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان صدراشرف غنی کے امن اقدامات کاحامی اور ان کی کامیابی کیلئے دعاگوہے۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے اشرف غنی نے طالبان کو قیام امن کی تجاویز دی ہیں۔