سنٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو ڈی) کے اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے متعددترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے واقع ڈی چوک کی بحالی ، سی ڈی اے کی اسلام آباد میں ایکوائر شدہ اراضی کی فنسنگ، برما پل کی تعمیر کے کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری جبکہ سیکٹر آئی الیون میں بس ٹرمینل کی تعمیر اور آئی ٹی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کو موخر کردیاہے سی ڈی ڈبلیو ڈی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہو ا ۔جس میں چیئرمین سی ڈی اے ، بورڈ ممبران ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ سینٹرل ورکنگ پارٹی نے لہتراڑ روڈ پر طویل عرصہ سے مسمار برماپل کی دوبارہ تعمیر کی سمری پیش کی گئی اس منصوبے کی تعمیری لاگت کا تخمینہ 220ملین روپے لگایا گیا ہے سی ڈی ڈبلیو پی نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں غیر قانونی اڈوں کو ختم کرکے ایک سٹیٹ آف آرٹ بس ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا 30ایکڑ پر بننے والے اس مجوزہ منصوبے کی تعمیر ی لاگت 1372ملین لگائی گی ہے اجلاس میں اس منصوبے کی تعمیر کی ضرورت کو لازمی قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کی فزیبلٹی کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات ہائر کی جائیں سی ڈی ڈبلیو پی نے بس ٹرمینل کے منصوبے کو آئندہ اجلاس تک موخرجبکہ کری روڈ سے زون فور میں واقع آئی ٹی یونیورسٹی تک روڈ کی تعمیر جس کا تخمینہ 234ملین روپے لگایا گیا تھا کو مسترد کردیا ہے۔