کرپشن ریفرنس: ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت مل گئی
کراچی (اے این این ) کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن کیس کے ملزم ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔ جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے معتلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کے لیے دبئی جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضیاءالدین ہسپتال ڈاکٹر عاصم کا اپنا ہسپتال ہے فزیوتھراپی یہاں پر بھی ہے۔ عدالت نے جناح ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کو لاحق مرض کی سہولت کی دستیابی یا عدم دستیابی کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ انہیں علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت بھی دے دی۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس دفعہ جانےکی اجازت دیتے ہیں لیکن آئندہ کےلئے پتا کرا لیتے ہیں۔ بعدازاں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ڈاکٹر عاصم