فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی 3روپے24پیسے یونٹ سستی‘ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نا مہ نگار ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 24پیسے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو27ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ جمعہ کو نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں3روپے 24پیسے فی یونٹ کی کمی کے باعث عوام کو 27ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی سے 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان محروم رہیں گے۔
بجلی سستی