مختصر عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ جوڈیشل افسران کو جوڈیشل الائونس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست میں فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔ ٭اوورسیز پاکستانی کی 70 کنال زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ٭منشیات کے ملزم دانش کی درخواست ضمانت پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور ٭معذور لیڈی ڈاکٹر کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم ٭لاہور ہائیکورٹ بار نے حکومت سے وکلاء کیلئے سرکاری حج کوٹہ کا مطالبہ کر دیا۔ ٭لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا۔ ٭ریلوے لاہور ڈویژن نے فروری 2018ء میں 1917 بغیر ٹکٹ مسافروں کو 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔
عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کو نوٹس جاری، جواب طلب
خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے ملزم شاہ حسین کے وکلاء نے بچٹ مکمل کر لی خدیجہ صدیقی کے وکلاء بحث کیلئے طلب
ریلوے کے سابق ٹکٹ ایگزامینر کو بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف درخواست پر پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری جواب طلب
سیشن کورٹ میں ملزم ارشد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع
بیرون ملک ملازمت کیلئے بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتیھانے والے ملزم عمران کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
فراڈ کیس کے 7 سال پرانے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3 سب انسپکٹر اور 3 کانسٹیبل کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
محکمہ اینٹی کرپشن نے ایس ایچ او کو معطل کرنے کے لئے ڈی پی او کو مراسلہ جاری کر دیا۔