پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے امریکہ کا پھر ڈو مور کا مطالبہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے اور پاکستان علاقائی سلامتی کے لئے مزید اقدامات کر سکتا ہے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی سب کے حق میں ہے۔ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے جبکہ جنوبی ایشیائی پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔ علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امن کے لئے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیونکہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔
امریکہ ڈومور مطالبہ