بیٹی اور بھانجی کیساتھ زیادتی کے ملزم کوسزائے موت کا حکم
مری (نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج مری نے اپنی حقیقی بیٹی اور بھانجی کے ساتھ کے زیادتی کرنے کے ایک انتہائی سفاکانہ کیس میں پوٹھ شریف کے رہائشی ملزم اقبال حسین کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اقبال حسین جو کہ پوٹھ شریف کا رہنے والا ہے اس نے اپنی حقیقی بیٹی اور بھانجی کے ساتھ( زنا )زیادتی کی تھی۔ جس پر 376 کے مقدمہ میں فاضل جج حیدر علی خان نے ملزم کو سزائے موت کاحکم دیا ہے ۔اس مقدمہ کی پیروی فخر محمود ایڈوکیٹ نے کی جبکہ ملزم کی طرف سے اسد اقبال ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔ اہل علاقہ نے ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جو گھنائونا جرم کیا تھا جس کی جتنی بھی سزا دی جائے کم ہے۔