ڈائریکٹرمحکمہ اینٹی کرپشن سات مارچ کو کھلی کچہری سے خطاب کرینگے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹرمحکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن ملک عارف رحیم سات مارچ بروزبدھ ٹیکسلاکمیونٹی ھال میںایک عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرینگے،اس سلسلہ میںمقامی اسسٹنٹ کمشنر وقاص اسلم مارتھ اورمحکمہ اینٹی کرپشن ضلع راولپنڈی سے متعلق تمام ذمہ دارافسران کوبھی اطلاع کردی گئی ہے،اوراہالیان علاقہ ٹیکسلاواہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات سے متعلق سات مارچ بروزبدھ کھلی کچہری میںموجودڈائریکٹراینٹی کرپشن ملک عارف رحیم کوآگاہ کریں۔