زراعت کے فروغ کیلئے بروقت کاشت اہم ہو تی ہے ،لبنی شاہین
فتح جنگ (نامہ نگار ) زراعت کے فروغ کیلئے پھلوں اور سبزیوں کی بروقت کاشت پیداوار میں اضافہ کا اہم ذریعہ بنتی ہے حکومتی سطح پر جوتجاویز اور تدابیر اپنانے کی ہدایات کی جارہی ہیں زراعت وباغبانی سے متعلق کاشتکار ان تجاویز اور تدابیر کو اختیار کر کے سبزیات اور پھلوں کی پیداوار میں اضافہ حاصل کر کے زیادہ منافع کما سکتے ہیںان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ ویجیٹیبل راولپنڈی میڈم لبنیٰ شاہین اور ایگریکلچر آفیسر میڈم سحرش صباء نے تحصیل فتح جنگ کے علاقہ جھنگ اور ہستال میںفارمر ٹریننگ ڈے کے انعقاد کے موقع پر الگ الگ تقاریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علاقہ کے زمینداروں حاجی افتخار احمد خان ،حاجی سیٹھ امیر افضل خان،طلعت محمود خان ،محمد بشیر ، حاجی ادا مظہر علی خان ،مراد خان،محمد ریاض ،محمد گلاب ،سہیل افضل خان اور ریاست خان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ ہستال میں حافظ مقصود کے ڈیرے پر بھی علاقہ کے کاشتکاروں نے شرکت کی فارمر ٹریننگ ڈے میں زمینداروں کو باغات اور سبزیات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔