سیاحتی مقامات پر سٹریٹ لائٹ خرا ب،جرائم پیشہ لوگوں کیلئے آسانیاں
مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری کی مال روڈ سمیت اندرون شہر اور یہاں کے سیاحتی مقامات رات کے اندھیروں میںاس وقت انتہائی خوفناک منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں جہاں سٹریٹ لائٹ مقدر سے ہی جلتی ہے ۔ایسے میں ان سڑکوں پر آئے روز جرائم پیشہ لوگ سیاحوں سے گن پوائنٹ پر ان کی قیمتی اشیاء چھین کر لے جاتے ہیں مگر لٹنے والے سیاح تھانوں اور کچہریوں کے چکروں میں پڑنے کے بجائے اپنے ساتھ ہونے والی ایسی وارداتوں کی رپورٹ تک نہیں کروا رہے جس سے جرائم پیشہ افرادکے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں جس کی تمام تر مجرمانہ غفلت مقامی بلدیہ پر عائد ہوتی ہے جو ان مصروف ترین شاہراوں کی بجلی نا معلوم مصلحتوں کی بنیا پر بند رکھتے ہی۔ بعض سیاحوں اور مقامی لوگوں نے اس شبہ کے اظہار کیا ہے کہ ’’کہیں مقامی بلدیہ ایسے جرائم پیشہ افراد سے مل کر محض بھتہ وصول کرنے کے عوض ایسا تو نہیں کر رہی ‘‘۔تاہم سیاحوں اور مقامی لوگوں نے شک و شبہ کا اظہار کیا ہے ۔