اساتذہ کو معاشرہ عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مِلک ہارون
جنڈ ( نامہ نگار) علم کی روشنی سے لوگوں کے قلوب واذہان کو منور کرنے والی شخصیات قو می محسن کہلاتی ہیں اساتذہ کو معاشرہ عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا اور پکارتا ہے ناعلموں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا افضل ترین عبادت ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز وقاص سن رائیز پبلک سکول کانی میں مِلک بنارس خان کی زیر سرپرستی منعقدہ سالانہ نتائج سے آگہی وتقریب ِتقسیم انعامات سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 19مِلک ہارون رمضان نے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مذید کہا کہ انسانیت کی اصلاح ،جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ ماحول کو پرامن بنانے اور ملکی تعمیر وترقی سا لمیت واستحکام مہیا کرنے کیلئے علم ہی واحد ذریعہ ہے تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر رازق داد خان پرنسپل مِلک حفیظ اللہ خان اور میزبان مِلک بنارس خان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر نمبردار مِلک سخاوت حسین محمد شریف خان قیصر محمود خان ودیگر سرکردہ سیاسی وعلمی شخصیات کے علاوہ طلباء کے والدین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ہیں ۔