پانی کی قلت پر مظاہر ہ کر نا اہلیان گول پور کو مہنگا پڑ گیا
کھیوڑہ (نامہ نگار)پنڈدادنخان کے نواحی گائوں اور ارد گرد کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے چند ماہ قبل سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔بجائے انتظامیہ ان کا جائز مطالبے کو پورا کرتی انھوں نے مظاہرین پر مقدمہ درج کروا دی یہ گفتگو معروف سماجی کارکن رئیس اعظم راجہ علی رضا نے صحافیوں سے کی انھوں نے کہا کہ پینے کا پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور گول پور اور آس پاس کے عوام کو بار بار جھوٹی تسلیاں دی گئی اور آخر عوام تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئی بجائے ان کے جائز مطالبہ کو فوری تسلیم کر کے ان کو پانی مہیا کیا جاتا اُلٹا ان پر مقدمہ درج کروا دی گئی۔جوکہ سرا سر عوام کے ساتھ زیادتی ہے ہم حق کے ساتھ ہیں اور گول پور کے عوام کو ہر قسم کی قانونی اخلاقی سپورٹ دی جائے گی۔تحصیل بھر کے عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف واقع کا فوری نوٹس لیکر پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف درج مقدمے کو خارج کروائیں اور گول پور کے پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل کریںتاکہ گولپور کے عوام صاف پا نی کی بنیادی سہو لت سے مستفید ہو سکیںجو کہ عوام کا حق ہے ۔