جماعت اسلامی انتخابات میں مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے انکشاف کیا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی ۔ وہ ادارہ نور حق میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر زاہد عسکری اور عطا محمد تبسم بھی موجود تھے۔ نعیم الرحمن نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کااعلان جلد کردیا جائے گا جس کے بعد ایم ایم اے میں شامل جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی کراچی کا سیاسی خلا پورا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے وہیں کراچی میں متبادل قوت جماعت اسلامی جماعت سے جس کا کم از کم 15 لاکھ افراد سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے۔ شہر میں جماعت اسلامی کے 28 صاف پانی کے پلانٹ کام کررہے ہیں کراچی میں نوجوانوں کے الیکشن کرانے کابھی فیصلہ کیا ہے جو کہ منتخب ہوکر شہری مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی کے وارث کہاں ہیں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا۔ کراچی کو وفاقی حکومتیں اون نہیں کرتیں بلدیاتی نمائندے کام نہیں کرتے شہر کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے انہوں نے آگاہ کیا کہ مسلم لیگ ن کی توجہ پنجاب اور ہزارہ ڈویژن پر ہے۔
جماعت اسلامی