آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں شیری رحمان‘ حاجی نواز کھوکھر‘ رخسانہ بنگش‘ خواجہ نظام الدین‘ سردار شباب الدین‘ ایس ابراہیم خلیل‘ قاضی احمد سعید اور فائزہ ملک نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پی پی پی کے پنجاب سے بھی حنا ربانی کھرسمیت تین امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
زرداری / اجلاس