سندھ اسمبلی میں شام کی صورتحال پر مذمتی قرارداد جمع
کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شام کی صورتحال پر مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی جبکہ ایوان میں دوبل منظورکرلئے گئے۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہاگیاہے کہ شام میں بیگناہوں کوقتل کیاجارہا ہے، حکومت اس معاملے پربین الاقوامی فورم پرآوازبلند کرے ،جمعہ کو اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت ہونے والے ا جلاس میں اندرون سندھ کے کالی موری کالج کویونیورسٹی بنانے کا بل جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ترمیمی بل دو ہزار اٹھارہ بھی متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ اجلا س میں فنکشنل مسلم لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو ہجرت کالونی کے سرکاری اسکول کی بندش کے معاملے پر تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت نہ ملی۔
مذمتی قرار داد