شام کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف کراچی سمیت ملک بھرمیں مظاہرے
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر شام کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ تحریک لبیک پاکستان سندھ امیر علامہ غلام غوث بغدادی نے مرکز تحریک بہار شریعت مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مظالم اور بربریت پر عالمی ضمیر سوگیا ہے امن کے دعویداروں کو گولیوں سے چھلنی لاشے معصوم بچوں کی آہیں اور خواتین کی آہ و بکا کی آوازیں نہیں سنا دے رہی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی چپ سادھ لی ہے حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور شام کے مسلمانوں کی داد رسی کے لء فوری کر دار ادا کرے۔ امیر کراچی علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے کہا کہ ملک شام انسانیت کی تذلیل کی جارہی لیکن انکا کوئی پرسان حال نہیں یہ باتیں انہوں نے فیضیہ مسجد کے باہر بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تحریک لبیک پاکستان کے عہدیدران مفتی مبارک عباسی، علامہ قاسم فخری ، ضلعی ناظمین علامہ ارشاد قریشی، علامہ رانا ساجد، علامہ عدیل قادری، کاشف قادری، علامہ حسن قادری، علامہ احسان عظیم قادری۔ علامہ بلال غازیانی، محمد علی قادری اور دیگر نے کراچی کی مختلف مساجد کے باہر دیگر ذمہ داران کے ہمراہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔جما عت اہلسنّت کراچی کے تحت ملک ِشام میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل، خانہ جنگی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف جمعہ کو یو م احتجاج منا یا گیا شھر بھر کی بیشترمساجد میں علماء و خطباء نے شامی مسلمانوں کے قتل پر عالمی برادری اورمسلم حکمرانوں کی خامو شی کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائی گئیں۔ جبکہ جما عت اہلسنّت کے تحت شامی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ، مرکزی مظاہرہ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر کیا گیا جس سے علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی،سید رفیق شاہ نے خطاب کیا ۔نیز میمن مسجد جوڑیا بازار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ شام میں اقتدار اور وسائل پر قبضے کی خاطر انسانی جانوں کو ایندھن بنانا بد ترین دہشت گردی ہے۔ کراچی کے مختلف مقامات جامع مسجد نور بلدیہ ٹائون نمبر 2 ،جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا،جامع مسجد قادریہ معین آباد ملیر،دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل، الیاس مسجد گھانچی پاڑہ ،قادری مسجد اتحاد ٹائون ،جامع مسجد ربانی بلدیہ نمبر4،جیلانی مسجد نارتھ کراچی،جامع مسجد بخاری حاجی کیمپ،جامع مسجد مصطفی سعید آباد،جامع مسجد محمدی کے ایس مجاہد روڈ و دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہروں سے مفتی ناصر خان ترابی، مولاناسید عبد الوہاب قادری ،حافظ ارشاد احمد قادری،مفتی فیض الہادی،مولانا سعید قاسمی، مولانا فیاض قادری،مولانا منظور احمد مہروی،شریف احمد قادری،مولانا راشد اقبال،حافظ طاہر ترابی نے خطاب کیا۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے گرد مسلسل گھیرا تنگ کرنا جبکہ اسلامی ممالک میں انتشار اور خانہ جنگی اسلام دشمن قوتوں کا اولین ایجنڈا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے خطیب علامہ اکرام مصطفی ، جے یو پی کراچی ڈویژن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی، عبدالرزاق سانگھانی، وزیر رہبر ، رفیق شاہ ، شعیب برکاتی اور تاجر برادری اولڈ سٹی کے رہنماء نے نماز جمعہ کو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر ملک شام میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں جے یو پی کراچی کے رہنماء حاجی فاروق نورانی، نوید نورانی، محمد تاج نورانی، ضلع جنوبی کے صدر سید عرفان نورانی، جنرل سیکریٹری عبدالقادر میمن اور دیگر زعماء بھی شریک تھے ۔
کراچی/مظاہرے