بقائی ڈینٹل کالج کے طلبہ وطالبات کا دورہ‘ بقائی میڈیکل کمپلیکس
کراچی(نیو ز رپو رٹر) بقائی ڈینٹل کالج کے ۷۵ طلبا و طالبات نے ڈاکٹر اصغر علی شگری کے ساتھ سرجانی خدا کی بستی میں بقائی میڈیکل کمپلیکس یونٹ 4کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر ایس ایم سلمان نذر نے کہا کہ چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرید الدین بقائی نے ۲۰۰۲ء میں اس میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کمپلیکس میں مسجد کی تعمیر سے کیا تھا یہاں روزانہ تقریبا ۲۰۰ مریضوں کے لئے مختلف دنوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی اوپی ڈی ہوتی ہے۔ یہاںہر بیماری کا علاج و تشخیص اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔ جب کہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران زچگی کی سہولت بلامعاوضہ جبکہ مردانہ اور زنانہ جنرل وارڈ اور آپریشن تھیٹر کی سہولت بھی دستیاب ہے۔