گورنر سندھ سے ائیر لیگ کے وفد کی ملاقات ‘پی آئی اے کے مسائل پر تبادلہ خیال
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ائیر لیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل کی قیادت میں ائیرلیگ کے وفد کی گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہائوس میں ملاقات ۔ شمیم اکمل نے گفتگو کرتے ہوئے ائیرلیگ کے وفد کی جانب سے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی اے میں ریفرنڈم بہت جلد متوقع ہے، کچھ شر پسند عناصر کی مسلسل کوشش ہے کہ پی آئی اے کا صنعتی امن تباہ کیا جائے ۔ انتظامیہ میں بیٹھی چند کالی بھیڑیں ائیرلیگ کے خلاف مسلسل منفی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور وہ ایسی قوتوں کو پی آئی اے میں برسرِ اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں جنھوں نے ماضی میں پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا اور پی آئی اے کو بینک کرپسی کے دھانے تک پہنچایا ہے سند ھ محمد زبیر نیکہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ائیرلیگ سے محبت کرتے ہیں گورنر سندھ نے ائیر لیگ کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گورنر سندھ نے دو ٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ممکن نہیں اور نہ ہی پی آئی اے کی نجکاری اس وقت ہو سکتی ہے ۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز سے بات کریں گے ایسے بیانات سے سیاسی مخالفین کو تو فائدہ ہو سکتا ہے ۔