ڈاکٹرفیاض احمدشاہین کے تحقیقی مقالے کی تقریب رونمائی
کراچی (نیوز رپورٹر) معروف محقق ودانشورڈاکٹرفیاض احمدشاہین کی تصنیف امام غزالی اور امام احمدرضاکی علمیات کا تقابلی مطالعہ(تحقیقی مقالہ) کی تقریب رونمائی وپذیرائی گورنمنٹ سٹی کالج ہال موسیٰ کالونی میں پروفیسرہارون رشید کی زیرصدارت اور پروفیسر ملک عبدالقدیر غوری کی زیرسرپرستی ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سیٹھ محمداقبال ملک تھے جبکہ سرداریاسین ملک کے معاون خصوصی ملک شوکت راٹھور،محمدشکیل قاسمی،ڈاکٹرعطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور،ممتازماہرتعلیم ظفراقبال بھٹی ، ڈاکٹر عبدالستار غوری، مقصود اویسی،پروفیسرڈاکٹرشکیل انجم،قاری محمدادریس،صدیق چوہان،مفتی شہزادرضا،مفتی عمران سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔