وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
مکرمی! میرے خاوند عبدالماجد عباسی 5-6-2013 گھر سے راولپنڈی جاتے ہوئے سترہ میل بہارہ کہو سے لاپتہ ہوئے، گمشدگی کی اطلاع تھانہ بہارہ کہو ایف آئی نمبر 30275 درج ہے، میرے خاوند پر کوئی الزام نہیں اور نہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھے، میرے تین بیٹے ہیں جن کی عمر 10 ،8 اور چھ سال ہے۔ خاوندکی گمشدگی کی وجہ سے زندگی مشکلات کا شکار ہے، ایک دکھی بیٹی کی آپ سے اپیل ہے کہ میرے خاوند کو بازیاب کرایا جائے۔
(اہلیہ عبدالماجد عباسی، یوسی بیروٹ ایبٹ آباد، 0300-5564151 )