عمران کے اوسان پر اے این پی سوار‘ شکست کے خوف سے الزامات لگارہے ہیں: زاہد خان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران کے اوسان پر اے این پی سوار ہے۔ ہماری حکومت نے خیبر پی کے کا دفاع کیا اور صوبہ دہشت گردوں سے خالی کرایا۔ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ خود ٹمبر مافیا ہیں۔ امیر جماعت اسلامی چترال نے جنگلات کی سمگلنگ کا الزام وزیراعلیٰ پر لگایا۔ خیبر پی کے حکومت کا سرسبز درختوں کا منصوبہ کاغذوں تک محدود ہے‘ اگر منصوبہ صحیح تھا تو ڈی جی انسداد کرپشن کو کیوں ہٹایا گیا۔ اے این پی سے شکست کے خوف سے عمران الزامات لگا رہے ہیں۔