وزیراعلیٰ سندھ کی بلاول بھٹو سے ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو بلاول ہاو¿س میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کابینہ کے وزراءکے محکموں میں ردوبدل اور صوبے کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی تمام اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔