حجاج کرام کہ لیے پاکستان اور سعودی عرب کہ درمیان حج سے متعلق معائدے میں حجاج کے لئے کھانے اور سفری انتظام میں پہلے سے مزید بہتر اور موبائل سم کی فراھمی اور طریقہ کار کو مزید سہل بنایا جاے گا،وزیر مملکت مذھبی امور و بین المذاہب ھم اھنگی پیر محمد امین اللہ حسنات شاہ نے مدینہ منورہ میں نائب رئیس الموسسہ اھلیہ عصام الدمیاطی سے ملاقات کی، وفد میں ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور دوسرے افسران شریک تھے۔ وزیر مملکت پیر محمد امین حسنات شاہ نے ملاقات میں حجاج کو 2016میں بہترین خدمات پیش کرنے پر نائب ریس ادارہ عصام الدمیاطی کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ کھانے کے لیے ہوٹلوں کی انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا وہ حجاج کرام کی سہولتوں کو مد نظر رکھیں اور کھانے کے پر سکون اور مخصوض حصہ دیں۔یاد رہے پچھلے برس کچھ ھوٹلوں نے ٹال مٹول کی تھی۔ جبکہ حجاج کرام کو موبائل سموں کی فراھمی کو آسان اور بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے پچھلے سال حجاج کرام کے سامان کے تھیلے(بھورے) بہت بٹرے تھے۔جن کی مکہ
مدینہ جدہ بھجنے اور ہوائی اڈوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لہذا حجاج کرام کو ٹریننگ کے درمیان بتایا جائے کہ سامان کی پیکنگ مناسب وزن اور مناسب سائز کریں۔ اور ائندہ حج کہ انتظامات کو پچھلے سالوں سے سے مزید بہتر بنایا جائے گا۔۔نایب ریس الموسسہ اھلیہ عصام الدمیاطی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی اور بردرانہ تعلقات ہیں اور ھم پاکستانی حجاج کی خدمت کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔۔ جبکہ مکتب پاکستان اور موسسہ اھلیہ ادلہ کے تعاون سے معاہدے کہ مطابق جدید بسیں حج پر پیش کرنے پر بھی پاکستانی وزارت مزھبی امور نے شکریہ ادا کیا اور امید کی ائندہ بھی اعلی اور معیاری بسیں حجاج کو نقل وحرکت کے لیے پیش کی جائےں گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024