نمیبیا کے سابق صدر پوہامبا گڈ گورننس پر دنیا کے سب سے قیمتی ایوارڈ ’’موابراہیم پرائز‘‘ کیلئے نامزد
نیروبی(اے ایف پی) نمیبیا کے سابق صدر کو افریقہ میں گڈگورننس پر دنیا کے سب سے قیمتی ایوارڈ ’’موابراہیم پرائز‘‘ کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ حفیکی پونے پوہامبا 2007ء میں شروع ہونیوالے 5 لاکھ ڈالرز کے اس ایوارڈ کو جیتنے والے چوتھے فاتح ہیں۔ پوہامبا نے اپنے عہدے پر آئینی حدود کی پابندی کرنے کے حوالے سے شاندار نمونہ پیش کیا۔ اس ایوارڈ کے تحت جیتنے والے کو 10 سالوں میں ہر سال 50 لاکھ ڈالرز دئیے جائینگے اور اس کے بعد ساری زندگی کیلئے سالانہ 2 لاکھ دئیے جاتے رہیں گے۔ اس سے قبل مناسب امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے یہ ایوارڈ اب تک صرف 2007ئ، 2008ء اور 2011ء میں دیا گیا ہے۔