وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج سیہون شریف میں درگاہ لال شہبازقلندر پرحاضری اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیں گے
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دوپہر بارہ بجے درگاہ لال شہبازقلندر پرحاضری دیں گے،وزیراعظم کی سیہون آمد پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں ،اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،انتظامیہ نے درگاہ کو زائرین سے خالی کرالیا ہے،اوردرگاہ کے ایک کلومیٹرفاصلےتک گزرنےوالے شخص کی چیکنگ کی جارہی ہے،جب کہ شہربھر میں دکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں