آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بلتستان ،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی علاقوں میں آج اور کل بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں انسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گی ہے جبکہ کاکول پنتالیس ،راولاکوٹ اکتالیس ،بالاکوٹ اڑتیس، خضدار تینتس ،قلات بتیس مظفرآباد پچیس، پنجگور اٹھارہ ، مری سترہ ، لوئر دیر اور پارا چنارگیارہ ،چکلالہ اور بارخان بارہ، کالام دس ،دیر نو، رسالپور ،کوئٹہ ،سیدپوراور چکوال سات، مالم جبہ،گولڑہ ، پنسی اور راولپنڈی میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ مالم جبہ میں تین انچ اورسکردہ میں چھ انچ برفباری ہوئی۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔