نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد عظیم کاوش

03 مارچ 2010
مکرمی! جناب مجید نظامی صاحب نے گزشتہ دنوں جو نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کروایا ہے ملک بھر میں نظریہ پاکستان کو زندہ کرنے، اجاگر کرنے میں اس کانفرنس نے جو کردار ادا کیا ہے اس پر ہر محب وطن، ذی شعور پاکستانی دل کی گہرائیوں سے آپ کے مشکور ہیں۔ بے عملی اور برائی کی اتھاہ گہرائیوں کی طرف سفر کرنے والے اس معاشرے میں اس طرح کی کاوشوں سے اہل پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی طرف رواں دواں ہوں گے۔ (تہمینہ شیر درانی 0334-4286157)