(احسان اللہ ثاقب کا نیا شعری مجموعہ)
احسان اللہ ثاقب کا شمار ملک کے معروف صاحب طرز اور قادر الکلام شعرائے کرام میں کیا جاتا ہے۔ محبت اور خوشبو ان کا نیا شعری مجموعہ ہے جو کہ زیادہ تر رومانوی غزلیات پر مشتمل ہے۔ ان غزلیات میں انسانی جذبات و احساسات کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی گئی ہے۔ ”محبت اور خوشبو“ کی شاعری پر جن شاعروں اور ادیبوں نے قلم اٹھایا ہے ان میں خالد احمد‘ اسلم کولسری‘ شفیق سلیمی‘ کرامت بخاری اور اظہار احمد گیلانی شامل ہیں۔ اسلم کولسری لکھتے ہیں ”محبت اور خوشبو احسان اللہ ثاقب کا تازہ مجموعہ کلام ہے جس میں انہوں نے محبت کے مختلف رنگوں‘ کیفیتوں اور مہکاروں سے اپنے شعری کینوس کو منور کیا ہے۔ اظہار احمد گیلانی لکھتے ہیں ”احسان اللہ ثاقب کے تازہ ترین مجموعہ کلام ’محبت اور خوشبو‘ کی خوشبو اور خوشخبری ہر طرف پھیل رہی ہے۔“یہ کتاب عابد احسان کی نگرانی میں کانٹی نینٹل سٹار پبلشرز اردو بازار لاہور نے دو مختلف خوبصورت دلکش ٹائٹل میں شائع کی ہے۔ اس کی قیمت 200 روپے (پبلشرز کا رابطہ نمبر 4234798) تبصرہ فضل حسین اعوان