عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 78.63 فی بیرل ہو گئیں

03 مارچ 2010
سنگاپور (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری۔ فی بیرل تیل کی قیمتیں 78.63 ڈالر ہو گئیں ۔ منگل کو لائٹ سویٹ خام تیل کے اپریل کے سودے 7 سینٹ کمی کے ساتھ 78.63 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ برینٹ نارتھ خام تیل کے اپریل کے سودے 16 سینٹ کمی کے باعث 76.73 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ماہرین کے نزدیک دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں میں کساد بازاری سے بحالی کے عمل میں سست روی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے۔ خام تیل کی طلب میں اضافہ نہ ہونے سے قیمتیں دباﺅ کا شکار ہیں۔ دوسری طرف امریکہ میں ڈالر کی قدر میں بہتری آنے سے بھی تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔